جسٹن بیبر فیفا ورلڈ کپ فائنل میں پرفارم کرینگے

جسٹن بیبر فیفا ورلڈ کپ فائنل میں پرفارم کرینگے

فیفا ورلڈ کپ فائنل کا ہاف ٹائم شو 19 جولائی کو نیویارک نیو جرسی اسٹیڈیم میں منعقد ہوگا
جسٹن بیبر فیفا ورلڈ کپ فائنل میں پرفارم کرینگے

Webdesk

|

9 Jul 2026

نیویارک: عالمی شہرت یافتہ کینیڈین گلوکار جسٹن بیبر کو فیفا ورلڈ کپ فائنل کے ہاف ٹائم شو کے شریک ہیڈلائنر کے طور پر شامل کر لیا گیا ہے۔

وہ میڈونا، شکیرا اور جنوبی کورین میوزک گروپ بی ٹی ایس سمیت دیگر عالمی فنکاروں کے ساتھ اس تاریخی تقریب میں پرفارم کریں گے۔

فیفا ورلڈ کپ فائنل کا ہاف ٹائم شو 19 جولائی کو نیویارک نیو جرسی اسٹیڈیم میں منعقد ہوگا جسے ٹورنامنٹ کی تاریخ کی سب سے شاندار میوزیکل تقریبات میں سے ایک قرار دیا جا رہا ہے۔

 تقریب میں نائجیرین گلوکار برنا بوائے، معروف کنڈکٹر گستاوو دودامیل اور پی ایس 22 کورس بھی حصہ لیں گے۔

جسٹن بیبر نے تقریب میں شرکت پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ فیفا ورلڈ کپ دنیا کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کرنے کی منفرد صلاحیت رکھتا ہے۔

 انہیں اس تقریب کا حصہ بننے پر فخر ہے خصوصا اس لیے کہ یہ ایونٹ دنیا بھر کے بچوں کے لیے تعلیم تک رسائی بڑھانے میں بھی معاون ثابت ہو رہا ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!