جاوید میانداد کی صحت کیسی ہے؟ اہلیہ کا اہم بیان
Webdesk
|
18 Dec 2025
کراچی: سابق ٹیسٹ کپتان جاوید میانداد کی اہلیہ نے کہا ہے کہ ان کے شوہر خیریت سے ہیں، این آئی سی وی ڈی کا حالیہ دورہ معمول کے چیک اپ کے لیے تھا۔
طاہرہ جاوید میانداد کے مطابق چیک اپ کے دوران سابق ٹیسٹ کپتان کی ایک غیر مجاز ویڈیو ہماری رضامندی کے بغیر جاری کی گئی، جو وائرل ہوگئی، تاہم اب مذکورہ ویڈیو کو ہٹا دیا گیا ہے۔
انہوں نے درخواست کی کہ اس ویڈیو یا کسی اور ویڈیو کو ان کے اجتماعی خاندان کی رضامندی کے بغیر شیئر یا استعمال نہ کیاجائے کیونکہ یہ ہمارے خاندان کی رازداری کی خلاف ورزی کے مترادف ہے، امید ہے کہ ذاتی زندگی اور ہمارے خاندان کا احترام کیا جائے گا۔
طاہرہ جاوید میانداد نے اپنی شوہر کی صحت کے حوالے سے رابطے کر کے استفسار کرنے والوں کا شکریہ ادا کیا اور دعاؤں میں یاد رکھنے کی درخواست کی ہے۔
Comments
0 comment