کامران اکمل کی بابر اعظم کے والد کو شٹ اپ کال

کامران اکمل کی بابر اعظم کے والد کو شٹ اپ کال

کامران اکمل نے بابر اعظم کے والد کو اپنی حد میں رہنے اور تمیز سے بات کرنے کا مشورہ دے دیا
کامران اکمل کی بابر اعظم کے والد کو شٹ اپ کال

ویب ڈیسک

|

31 May 2025

لاہور: پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق وکٹ کیپر کامران اکمل اور  بابر اعظم کے والد اعظم صدیقی کے درمیان تنازعہ شدت اختیار کر گیا ہے۔

اس تنازع کے شدت اختیار کرنے پر کامران اکمل نے اعظم صدیقی کو "اپنی حدود میں رہنے" کا مشورہ دیتے ہوئے سخت الفاظ استعمال کیے۔  

یہ معاملہ اس وقت شروع ہوا جب کامران اکمل نے ایک پوڈکاسٹ میں بابر اعظم اور محمد رضوان کو ٹی20 ٹیم سے ڈراپ کرنے کے فیصلے کی حمایت کی۔

اس پر بابر کے والد اعظم صدیقی نے اکمل کی ایک پرانی تصویر شیئر کی جس میں وہ چھوٹے ہیں اور بابر اعظم کے ساتھ کھڑے تھے۔  

اعظم صدیقی نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ ’یہ بچہ (بابر) کبھی آپ کی کپتانی میں نہیں کھیلا، لیکن آپ نے اس کی کپتانی میں کھیلا اور صفر پر آؤٹ ہوئے جبکہ اس دن اس نے سنچری اسکور کی"۔

انہوں نے طنز کرتے ہوئے لکھا کہ "کامیاب لوگوں کے پیٹھ پیچھے باتیں کرنا ناکام ہونے والوں کی مجبوری ہے" ۔ انہوں نے ایک ترک کہاوت بھی شیئر کی اور لکھا کہ "اگر کوئی کہے کہ وہ آپ کے بھائی ہیں، تو انہیں یہ بھی واضح کرنا چاہیے کہ وہ ہابیل کی طرح ہیں یا قابیل ہیں‘‘۔

کامران اکمل نے اعظم صدیقی کو انسٹاگرام اسٹوری پر جواب دیتے ہوئے کہا کہ "اللہ آپ کو مزید عزت دے، لیکن ہر بار خاموش رہنا ممکن نہیں، حقائق کے بغیر بولنے سے پہلے دو بار سوچیں۔ والدین کو چاہیے کہ بچوں کو حسد سے پرورش نہ دیں"۔

انہوں نے کہا کہ "میں نے فخر سے پاکستان کی نمائندگی کی ہے، آپ سے گزار ہے کہ اپنی حدود میں رہیں کیونکہ آپ بارہا حدیں پار کر چکے ہیں"  ۔

انہوں نے لکھا کہ "میری رائے صرف کرکٹ تک ہے، اسے ذاتی نہ بنائیں" ۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!