کرکٹ بورڈ کا بڑا فیصلہ، ناقص کارکردگی پر کھلاڑی کی تنخواہ کاٹی جائے گی

کرکٹ بورڈ کا بڑا فیصلہ، ناقص کارکردگی پر کھلاڑی کی تنخواہ کاٹی جائے گی

ٹیم کی بہتر کارکردگی کیلیے بورڈ نے اہم فیصلے کرلیے
کرکٹ بورڈ کا بڑا فیصلہ، ناقص کارکردگی پر کھلاڑی کی تنخواہ کاٹی جائے گی

ویب ڈیسک

|

15 Jan 2025

بھارتی کرکٹ بورڈ نے ٹیم کی پرفارمنس بہتر بنانے کیلیے کھلاڑیوں کی تنخواہوں سے کٹوتی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

بھارتی کرکٹ ٹیم کی آسٹریلیا میں شکست کے بعد بورڈ نے تنخواہوں میں ردوبدل کا فیصلہ کیا اور واضح کیا ہے کہ خراب کارکردگی پر کھلاڑیوں کی تنخواہ سے کٹوتی کی جائے گی۔

کھلاڑیوں کی تنخواہوں میں ردوبدل کے حوالے سے ہوئی بورڈ میٹنگ میں سلیکٹر اجیت اگرکر، ہیڈکوچ گوتم گمبھیر اور کپتان روہت شرما سمیت دیگر بورڈ اراکین موجود تھے۔ نئے قانون کے تحت بھارتی کرکٹ بورڈ میدان میں خراب پرفارم کرنے والے کھلاڑیوں کی تنخواہ میں کٹوتی کرے گا۔

اس ے قبل بھارتی کرکٹ بورڈ نے کھلاڑیوں کو غیر ملکی دوروں پر اہلیہ، بچوں یا گرل فرینڈ کے سفر پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا اور کہا کہ اس کی وجہ سے کھلاڑیوں کی کارکردگی بہت زیادہ متاثر ہوتی ہے۔

دوسری جانب نئے اصولوں کے تحت اب 45 دن تک ہونے والے بیرون ملک ٹور کے دوران کھلاڑی کی اہلیہ اور اہلخانہ محض 14 روز قیام کر سکتے ہیں جبکہ چھوٹی سیریز اور دوروں پر یہ قیام محض 7 دن رہ جائے گا۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!