کرکٹ خدمات کا اعتراف، پاکستان کا ایک اسٹیڈیم عمران خان کے نام سے کرنے کی منظوری

ویب ڈیسک
|
20 Feb 2025
وزیراعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے ارباب نیاز سٹیڈیم کا نام "عمران خان کرکٹ سٹیڈیم" کرنے کی منظوری کر دی۔
تفصیلات کے مطابق وزارت کھیل کی سفارش پر وزیراعلیٰ نے پشاور کے ارباب نیاز سٹیڈیم کا نام تبدیل کرنے کی منظوری دی جس کے بعد نام تبدیل کر کے اسے عمران خان کرکٹ اسٹیڈیم کردیا گیا۔
وزیراعلی علی امین گنڈا پور نے سمری کی منظوری دیدی۔ ارباب نیاز سٹیڈیم پشاور کا نام تبدیل کر کے عمران خان کرکٹ سٹیڈیم رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
وزیراعلٰی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے جمعرات کو ارباب نیاز سٹیڈیم کا نام تبدیل کرنے کی سمری کی منظوری دی جس کے بعد نام تبدیل کرنے کی باضابطہ منظوری صوبائی کابینہ کے اجلاس میں دی جائے گی۔
محکمہ کھیل خیبر پختونخوا کا کہنا ہے کہ ’کرکٹ کے لیے عمران خان کی خدمات کے اعتراف میں سٹیڈیم کا نام تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے‘۔
Comments
0 comment