کرکٹر عثمان خان پر 5 سال کی پابندی عائد

کرکٹر عثمان خان پر 5 سال کی پابندی عائد

عثمان خان نے پی ایس ایل 9 میں شاندار پرفارمنس دی جس کے بعد اُن کو پی سی بی نے یقین دہانی کرائی تھی
کرکٹر عثمان خان پر 5 سال کی پابندی عائد

ویب ڈیسک

|

5 Apr 2024

ایمریٹس کرکٹ بورڈ نےاوپنر عثمان خان پر معاہدے کی خلاف ورزی پر پانچ سال کی پابندی عائد کردی۔

فیصلے مین کہا گیا ہے کہ عثمان خان پر معاہدے کی خلاف ورزی کرنے پر پانچ سال پابندی لگائی جاتی ہے، ایمریٹس کرکٹ بورڈ کے اعلامیے کے مطابق عثمان خان کو ای سی بی سے منظور شدہ لیگز کے ساتھ ساتھ متحدہ عرب امارات میں اکیڈمیوں اور کلبز کے ہونے والے ایونٹس میں شرکت پر بھی پابندی ہوگی۔

 ایمریٹس کرکٹ بورڈ کے مطابق عثمان خان نے حال ہی میں یو اے ای کی ٹیم کو چھوڑ کر پاکستان کی نمائندگی کا فیصلہ کیا تھا.عثمان خان کاکول میں جاری قومی ٹیم کے فٹنس کیمپ کا حصہ بھی ہیں۔ عثمان خان نے پی ایس،ایل میں شاندار پرفارمنس دی جس کے بعد انہیں پاکستان کی ٹیم کی طرف سے موقع دینے کی یقین دہانی کرائی گئی یے۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!