کرم کے 2 نوجوان پی ایس ایل 10 کا حصہ بن گئے
آفتاب مہمند
|
14 Jan 2025
خیبرپختونخوا کے ضلع کرم سے تعلق رکھنے والے دو کھلاڑی پاکستان سپر لیگ کا حصہ بن گئے۔
تفصیلات کے مطابق ضلع کرم کے اپر علاقے میں واقع گاؤں لینڈیوان سے تعلق رکھنے والے اوپنر بلے باز محمد نعیم کو لاہور قلندرز نے ایمرجنگ کیٹگری میں منتخب کیا ہے اور امکان ہے کہ وہ اپنی ٹیم میں بطور اوپنر نظر آئیں گے۔
اس کے علاوہ لوئر کرم کے گاؤں چھپری سے تعلق رکھنے والے نوجوان آل راؤنڈر شاہد عزیز کو ملتان سلطان نے اپنی ٹیم میں شامل کیا ہے۔
سورش زدہ ضلع کرم سے نوجوانوں کا پی ایس ایل میں شامل ہونا ایک اچھی نشانی ہے جس پر نہ صرف اُن کے اہل خانہ بلکہ گاؤں اور ضلع کے لوگ بھی بہت خوش ہے۔
ضلع کے لوگوں نے نوجوان کرکٹر کو پاکستان سپر لیگ میں پیک کرنے پر مبارکباد پیش کی اور امید ظاہر کی ہے کہ وہ پی ایس ایل 10 میں زبردست کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے۔
Comments
0 comment