کوہلی کی سنچری آخر کیوں مذاق بن گئی

کوہلی کی سنچری آخر کیوں مذاق بن گئی

سابق کپتان نے ہفتہ کو آئی پی ایل کے جاری سیزن میں راجستھان رائلز کے خلاف ناقابل شکست 113 رنز بنائے۔
کوہلی کی سنچری آخر کیوں مذاق بن گئی

Webdesk

|

7 Apr 2024

بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ویرات کوہلی کی آئی پی ایل میں سُست ترین سنچری سوشل میڈیا پر مذاق بن گئی۔

سابق کپتان نے ہفتہ کو آئی پی ایل کے جاری سیزن میں راجستھان رائلز کے خلاف ناقابل شکست 113 رنز بنائے۔

انہوں نے اپنی سنچری 67 گیندوں میں مکمل کی جو آئی پی ایل کی تاریخ کی مشترکہ سُست ترین سنچری ہے۔ اس سے قبل 2009 میں منیش پانڈے نے 67 گیندوں پر سنچری اسکور کی تھی۔

کوہلی کی اننگز کے دوران ان کے اسٹرائیک ریٹ اور جارحانہ ارادے پر کرکٹ پنڈتوں نے سوال اٹھایا ہے۔

ایکس  (سابقہ ٹویٹر) پر پاکستانی کرکٹر جنید خان نے کوہلی کا مذاق اڑاتے ہوئے ان کی سنچری کو ''آئی پی ایل کی تاریخ میں سب سے سست 100”قرار دیا۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!