کوہلی نے رکی پونٹنگ کا ریکارڈ بھی توڑ دیا

ویب ڈیسک
|
5 Mar 2025
دبئی: بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی نے سابق آسٹریلوی کپتان رکی پونٹنگ کا ایک روزہ کرکٹ میں سب سے زیادہ کیچز پکڑنے کا ریکارڈ توڑ دیا۔
چیمپئنز ٹرافی کے پہلے سیمی فائنل میں کوہلی نے 27 ویں اوور میں جدیجا کی گیند پر جوش انگلس کا کیچ پکڑ کر اپنے ون ڈے کیریئر میں 161 ویں کیچ مکمل کیا۔
کوہلی نے 161 کیچز کے ساتھ رکی پونٹنگ کو پیچھے چھوڑ دیا، جو 375 میچز میں 160 کیچز لے کر تیسرے نمبر پر ہیں۔ اب کوہلی ون ڈے کرکٹ میں سب سے زیادہ کیچز پکڑنے والے کھلاڑیوں کی فہرست میں دوسرے نمبر پر ہیں۔
پہلے نمبر پر سری لنکا کے سابق کپتان مہیلا جے وردھنے ہیں، جنہوں نے 448 میچز میں 218 کیچز پکڑے تھے۔
اس میچ میں کوہلی نے ناتھن ایلس کا بھی کیچ پکڑا، جس کے بعد ان کے کیچز کی تعداد 301 میچز میں 162 ہو گئی۔
یہ کارنامہ کوہلی کی فیلڈنگ مہارت کو ظاہر کرتا ہے اور انہیں دنیا کے بہترین فیلڈرز میں سے ایک ثابت کرتا ہے۔
Comments
0 comment