کیا بابر اعظم، عمران خان کا ریکارڈ توڑ دیں گے؟
Webdesk
|
15 Jan 2025
ویسٹ انڈیز کیخلاف ٹیسٹ سیریز میں قومی ٹیم کے مڈل آرڈر بیٹر بابراعظم سابق کپتان عمران خان کا ریکارڈ توڑ سکتے ہیں۔
پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان شروع ہونے والی ہوم سیریز کے پہلے ٹیسٹ کا آغاز جمعہ کے روز سے ہوگا، اس میچ میں بابراعظم عمران خان کا ریکارڈ توڑسکتے ہیں۔
پاکستانی ٹیم کے سابق کپتان عمران خان انٹرنیشنل کرکٹ میں ویسٹ انڈیز کے خلاف پاکستان کے پانچویں سب سے زیادہ رنز بنانے والے بلے باز ہیں، ان کے ویسٹ انڈیز کے خلاف ایک ہزار 977 رنز ہیں جبکہ بابراعظم نے ویسٹ انڈیز کیخلاف 1 ہزار 676 رنز بناکر رکھے ہیں، انہیں عمران خان کا ریکارڈ توڑنے کے لئے صرف 301رنزکی ضرورت ہے۔
بابراعظم اگر 302 رنز بنالیتے ہیں تو وہ سابق کپتان کے ویسٹ انڈیز کیخلاف پانچویں سب سے زیادہ رنز بنانے والوں کی فہرست میں ٹاپ 5 پر پہنچ جائیں گے۔
یاد رہے کہ ورلڈ ٹیسٹ چیمپئین شپ 2023-25 سائیکل میں ویسٹ انڈیز کیخلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز پاکستان کی آخری سیریز ہے۔
Comments
0 comment