کین ولیمسن کا ریٹائرمنٹ کا اعلان

کین ولیمسن کا ریٹائرمنٹ کا اعلان

کین ولیمسن نے ٹی 20 سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا
کین ولیمسن کا ریٹائرمنٹ کا اعلان

ویب ڈیسک

|

2 Nov 2025

نیوزی لینڈ کے مایہ ناز بلے باز کین ولیمسن نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔

35 سالہ ولیمسن نیوزی لینڈ کے دوسرے کامیاب ترین ٹی ٹوئنٹی بیٹر کے طور پر رخصت ہو رہے ہیں۔ انہوں نے 93 میچوں میں 2 ہزار 575 رنز اسکور کیے، جن میں 18 نصف سنچریاں شامل ہیں جبکہ ان کی اوسط 33.4 رہی۔ انہوں نے اپنے کیریئر میں متعدد میچ وننگ اننگز کھیلیں جنہوں نے کیوی ٹیم کو فتوحات دلائیں۔

بطور کپتان، کین ولیمسن نے 2021 کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں نیوزی لینڈ کو فائنل تک پہنچایا تھا، جہاں انہوں نے 85 رنز کی شاندار اننگز کھیلی لیکن ٹیم آسٹریلیا کے ہاتھوں شکست کھا گئی۔ ان کی قیادت میں نیوزی لینڈ نے 2016 اور 2022 کے ورلڈ کپ میں سیمی فائنل تک رسائی حاصل کی۔

کین ولیمسن اس سے قبل ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی فارمیٹس کی قیادت سے بھی الگ ہوچکے ہیں۔ انہوں نے نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کے ساتھ ایک لچکدار معاہدہ کیا تھا تاکہ وہ اپنے کام کے بوجھ کو کم اور عائلی زندگی کے لیے زیادہ وقت نکال سکیں، ساتھ ہی مختلف عالمی ٹی ٹوئنٹی لیگز میں شرکت کی گنجائش بھی رکھ سکیں۔

ولیمسن ویسٹ انڈیز کے خلاف آئندہ ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے سیریز میں شرکت نہیں کریں گے تاہم وہ دسمبر میں شیڈول تین ٹیسٹ میچوں کے لیے دستیاب ہوں گے۔

خیال رہے کہ کین ولیمسن اس وقت نیوزی لینڈ کے سب سے زیادہ ٹیسٹ رنز بنانے والے بلے باز ہیں، جن کے مجموعی رنز 9 ہزار 276 ہیں۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!