ٹام لیتھم اور ول یانگ کی شاندار بیٹنگ، نیوزی لینڈ کا پاکستان کو جیت کیلیے پہاڑ جیسا ہدف

ٹام لیتھم اور ول یانگ کی شاندار بیٹنگ، نیوزی لینڈ کا پاکستان کو جیت کیلیے پہاڑ جیسا ہدف

ٹام لیتھم اور ول یانگ کی شاندار بیٹنگ، ٹیم کی پوزیشن مضبوط کردی
ٹام لیتھم اور ول یانگ کی شاندار بیٹنگ، نیوزی لینڈ کا پاکستان کو جیت کیلیے پہاڑ جیسا ہدف

ویب ڈیسک

|

19 Feb 2025

 

کراچی میں کھیلے گئے میچ میں نیوزی لینڈ کی ٹیم نے لاتھم ، ول یانگ اور گلین فلپس کی شاندار بیٹنگ کی بدولت پاکستان کو جیت کیلیے 321 رنز کا پہاڑ جیسا ہدف دے دیا۔

قومی ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تو نیوزی لینڈ کی ٹیم ابتدا میں مشکلات کا شکار رہی اور قومی بولرز اُن پر حاوی رہے۔

نیویز لینڈ کی پہلی وکٹ 39 پر اُس وقت گری جب ڈیون کانوائے صرف 10 رنز بناکر آؤٹ ہوئے، ایک رنز اضافے کے بعد کین ولیمسن نسیم شاہ کا شکار بنے، یوں کیوی ٹیم کے 40 پر دو کھلاڑی آؤٹ ہوئے۔

مچل اور ول یانگ نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے اسکور کو 73 تک پہنچایا تو ڈیرل مچل حارث رؤف کا شکار بنے، اس کے بعد ول یانگ اور ٹام لاتھم نے شاندار بیٹنگ کی اور 118 رنز کی شراکت داری قائم کر کے ٹیم کی پوزیشن کو مستحکم کیا۔

پھر 37.2 اوور میں ول یانگ 12 چوکوں اور 1 چھکے کی مدد سے 113 گیندوں پر 107 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

اس کے بعد ٹام لاتھم اور گلین فلپس نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کی اور اسکور کو 316 تک پہنچایا تو فلپس 39 گیندوں پر 4 چھکوں اور 3 چوکوں کی مدد سے 61 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

نیوزی لینڈ نے مقررہ پچاس اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 320 رنز بنائے اور پاکستان کو جیت کیلیے 321 رنز کا ہدف دیا۔

لاتھم نے 118، ول یانگ نے 107 جبکہ فلپس 61 رنز کی اننگز کھیل کر نمایاں بلے باز رہے۔

پاکستان کے نسیم شاہ اور حارث رؤف نے 2، 2 جبکہ ابرار احمد نے ایک وکٹ حاصل کی۔

 

 

 

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!