لیجنڈ ریسلر ہلک ہوگن دار فانی سے کوچ کرگئے

ویب ڈیسک
|
24 Jul 2025
فلوریڈا: ریسلنگ کی دنیا کے معروف لیجنڈ ہلک ہوگن 71 سال کی عمر میں انتقال کر گئے ہیں۔
ٹی ایم زیڈ اسپورٹس کے مطابق، ہلک ہوگن کی موت ہارٹ اٹیک کی وجہ سے ہوئی۔
اطلاعات کے مطابق، جمعرات کی صبح ریسلنگ کے 71 سالہ ڈبلیو ڈبلیو ای (WWE) لیجنڈ کے کلیر واٹر، فلوریڈا میں واقع گھر پر میڈیکل ٹیم کو طلب کیا گیا تھا۔
آپریٹرز نے بتایا کہ یہ کال "دل کے دورے" کے حوالے سے تھی۔ ٹیم جب وہاں پہنچی تو 71 سالہ بزرگ مردہ حالت میں پائے گئے جنہیں سی پی آر دے کر ہوش میں لانے کی بھی کوشش کی گئی۔
ہلک ہوگن کا اصل نام ٹیری جین بولیا تھا، اور وہ ریسلنگ کی تاریخ کے سب سے بڑے اور پہچانے جانے والے ناموں میں سے ایک تھے۔
انہوں نے اپنے کیریئر میں متعدد چیمپئن شپ جیتی اور ریسلنگ کو عالمی سطح پر مقبول بنانے میں کلیدی کردار ادا کیا۔ ان کے مداح دنیا بھر میں موجود تھے جو ان کی موت کی خبر سے غمزدہ ہیں۔
Comments
0 comment