معروف کرکٹر کا ڈوپ ٹیسٹ مثبت آگیا

ویب ڈیسک
|
4 May 2025
جوہانسبرگ: جنوبی افریقا کے معروف فاسٹ بولر کگیسو ربادا کا ڈوپ ٹیسٹ مثبت آگیا۔
تفصیلات کے مطابق ربادا کا ڈوپنگ ٹیسٹ مثبت آنے پر کرکٹ دنیا میں ہلچل مچ گئی ہے جبکہ رپورٹ آنے کے بعد انہیں عارضی طور پر معطل کردیا گیا ہے جس کے باعث ربادا کی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں شرکت خطرے میں پڑ گئی ہے۔
ربادا نے اپنے ڈوپنگ ٹیسٹ مثبت آنے پر معافی مانگتے ہوئے کہا کہ "میں مداحوں سے معذرت خواہ ہوں، یہ افسوسناک صورتحال ہے۔ میں جلد ہی واپس آؤں گا۔"
اس سے قبل وہ آئی پی ایل کی فرنچائز گجرات ٹائٹنز کو اچانک چھوڑ کر جنوبی افریقا واپس چلے گئے تھے، جس کی وجہ اب سامنے آئی ہے۔
آئی سی سی یا آئی پی ایل نے ابھی تک ان پر باقاعدہ پابندی کا اعلان نہیں کیا ہے۔ تاہم افریقی کرکٹ بورڈ نے رکنیت عارضی معطل کی ہے۔
ربادا آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں دوسرے نمبر پر ہیں اور 327 ٹیسٹ وکٹیں لے چکے ہیں۔ ان کی شرکت جنوبی افریقا کے تاریخی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل (جون میں آسٹریلیا کے خلاف) میں مشکوک ہو گئی ہے۔
Comments
0 comment