معاشی حالات، باکسر عامر خان کا اپنا ہوٹل فروخت کرنے کا اعلان
عامر خان نے لگژری شادی ہال کی فروخت کی تصدیق کردی
ویب ڈیسک
|
24 Aug 2024
پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے معاشی حالات کی وجہ سے انگلینڈ کے شہر بولٹن میں اپنا لگژری شادی ہال فروخت کیلیے پیش کردیا۔
برطانوی میڈیا کے مطابق عامر خان نے بولٹن کے لگژری شادی ہال کی قیمت 12.5 ملین پاؤنڈ مانگی ہے اور انہیں امید ہے کہ یہ فروخت ہوجائے گا۔
اس ہال میں تین ماہ پہلے آخری تقریب ہوئی جس کے بعد یہ بند پڑا ہے اور اسی باعث باکسر کو لاکھوں پاؤنڈز کے نقصان کا سامنا بھی کرنا پڑا ہے۔
برطانوی میڈیا کے مطابق یہ شادی ہال جس مقام پر بنا ہے وہ کوئی متاثر کن لوکیشن نہیں اسی وجہ سے یہ پروجیکٹ ناکام ہوا ہے جبکہ ہال کے سامنے کچرے کا ڈھیر بھی ایک بڑی وجہ ہے۔
اُدھر عامر خان نے اپنے سوشل میڈیا پیغام میں شادی حال کی فروخت کی تصدیق کی ہے۔
Comments
0 comment