معین جیسے وکٹ کیپر راشد لطیف کی جیب میں رہتے تھے، باسط علی

Webdesk
|
8 Jul 2025
کراچی : سابق ٹیسٹ کرکٹر باسط علی کا کہنا ہے کہ معین خان جیسے وکٹ کیپر راشد لطیف کی جیب میں رہتے تھے۔
پوڈ کاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے سابق کرکٹر باسط علی نے کہا کہ راشد لطیف اور معین خان کا کوئی موازنہ ہی نہیں ہے راشد کا مقابلہ تو جیفری ڈیوجن سے تھا۔
انہوں نے کہا کہ معین خان کی بیٹنگ اچھی تھی اس کا انہیں فائدہ تھا، راشد کی ایک علیحدہ کلاس تھی اس کے آگے سب بچے ہیں جب موازنہ کوئی کرتا ہے تو میں تو مسکراتا ہوں۔
باسط علی نے ایاز سموں سے کہا کہ آپ نے سوال کیا تو مجھے ہنسی آئی ہے کہ راشد کا موازنہ معین سے کررہے ہیں۔سابق کرکٹر باسط علی کا کہنا تھا کہ جب محمد رضوان نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں اوپننگ کی تو میں نے کہا کہ تم اوپننگ کیوں کررہے ہو؟ تو اُس نے کہا کہ مجھے این سی اے سے حکم آیا ہے۔
جس پر میں نے کہا کہ تم نے اپنی کرکٹ تباہ کرلی۔باسط علی کا کہنا تھا کہ محمد رضوان نے اس کے بعد رنز بھی کئے، کیونکہ اوپنر کے پاس تو بہت چانس ہوتے ہیں، دائرہ مل رہا ہے، اپنے اپنے لئے کھیل رہے ہیں۔
باسط علی کا کہنا تھا کہ ٹی ٹوئنٹی میں یہ دیکھنا ہوگا کہ میچ فنشر کون ہے؟ گیم چینجر کون ہے؟ کس کے 10 بالز پر 20 رنز ہیں؟سابق کرکٹر کا کہنا تھا کہ آپ سمجھتے ہیں کہ شاید میچ اوپنر جتواتا ہے، ایسا نہیں ہے، میچ نیچے والے جتواتے ہیں، وہ نظر آجاتے ہیں، جیسے نیازی نظر آگیا کہ یہ بہت اچھا بلے باز ہے، آپ کی اپروچ ایسی ہونی چاہئے، مگر یہاں اپروچ نہیں ہے۔
سابق کرکٹر کا کہنا تھا کہ 90 کی دہائی سے بھی پہلے کی بات ہے، مجھے ایک دو بڑے بڑے ناموں نے کہا کہ یار اپنی جگہ مت دو، تو میں نے کہا کہ جو اچھا ہے وہ کھیلے گا، جسے اپنے بازو پر یقین ہے وہ کھیلے گا۔ وہاں پر میں نے انہیں شٹ اپ کال دی تھی، مگر اب وہی چیز ادھر سامنے آرہی ہے۔
Comments
0 comment