محمد عامر کا پاک بھارت میچ پر ردعمل سامنے آگیا

Webdesk
|
16 Sep 2025
کراچی: سابق فاسٹ بولر محمد عامر ایشیا کپ میں بھارت سے شکست کے بعد قومی ٹیم کے نوجوان کھلاڑیوں کی حمایت میں سامنے آگئے۔
سابق فاسٹ بولر محمد عامر نے کہا کہ جو چھ سال سے ٹیم میں تھے انہوں نے بھی کچھ نہیں کیا یہ بچے ایک میچ ہارے ہیں تو ان کے پیچھے ایسے پڑ گئے ہیں جیسے یہ پتا نہیں کہاں سے آئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ آپ افغانستان، آئرلینڈ سے بھی ہارے ہیں، امریکا سے ہارے جس ٹیم کا میں بھی حصہ تھا، اب ان پلیئرز کے پیچھے ایسے پڑ گئے ہو جیسے پتا نہیں کیا ہوگیا ہے۔
جن کھلاڑیوں کے آپ نام لے رہو وہ پانچ چھ سال سے ٹیم کے ساتھ تھے کپتانی بھی کی ہے لیکن کچھ نہیں کیا۔محمد عامر نے کہا کہ خدا کا خوف کریں، پرفارمنس پر بات کرسکتے ہیں کہ حارث رؤف کو کھیلنا چاہیے۔
حسن نواز کہاں سے آگیا، محمد حارث کہاں سے آیا ہے اپنا ایجنڈا لے کر نہ بیٹھیں۔سابق فاسٹ بولر نے کہا کہ اگر تو ٹورنامنٹ ختم نہیں ہوا، لگتا یہی ہے کہ پاکستان، بھارت کا پھر میچ ہونا ہے آپ نے تو تنقید کی حد کردی، ان چیزوں سے نکل آئیں، یہ کھلاڑی ہمارا مستقبل ہیں۔
Comments
0 comment