محمد عامر کی ٹیم میں واپسی سے کس بولر کیلئے خطرے کی گھنٹی بج گئی

محمد عامر کی ٹیم میں واپسی سے کس بولر کیلئے خطرے کی گھنٹی بج گئی

قومی ٹیم میں سینیئر بولر محمد عامر کی واپسی کو سابق ٹیسٹ کرکٹر محمد آصف نے تین بولرز کے لیے خطرہ قرار دے دیا ہے۔
محمد عامر کی ٹیم میں واپسی سے کس بولر کیلئے خطرے کی گھنٹی بج گئی

Webdesk

|

7 Apr 2024

قومی ٹیم میں سینیئر بولر محمد عامر کی واپسی کو سابق ٹیسٹ کرکٹر محمد آصف نے تین بولرز کے لیے خطرہ قرار دے دیا ہے۔

پاکستان کے سینیئر فاسٹ بولر محمد عامر نے حال ہی میں انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ واپس لیا ہے جس کے بعد انہوں نے کاکول میں تربیتی کیمپ میں بھی شرکت کی۔

قومی ٹیم کے سابق فاسٹ بولر کو رواں سال جون میں ہونے والے آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سمیت دیگر سیریز  کے لیے قومی اسکواڈ میں شامل کیے جانے کا امکان ہے۔

سابق ٹیسٹ کرکٹر محمد آصف نے محمد عامر کی ٹیم میں واپسی کو ٹیم کے موجودہ تین تیز بولرز کے لیے خطرہ قرار دے دیا ہے، آصف کا کہنا تھا کہ محمد عامر کی واپسی ٹیم میں شاہین شاہ، حارث رؤف اور محمد وسیم جونیئر کے لیے خطرے کی گھنٹی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ سابق کرکٹر کا کہنا تھا کہ امریکا کی ہر ریاست میں موسم بلکل تبدیل ہوجاتا ہے۔ یہاں پاکستانی ٹیم ایک میچ میں تین فاسٹ بولرز کیساتھ بھی میدان میں اُتر سکتی ہے، جس کا انہیں فائدہ ہوگا۔

محمد آصف کا کہنا تھا کہ آئی سی سی ورلڈ کپ کے دوران قومی ٹیم میں محمد عامر اور نسیم شاہ مستقل ٹیم کا حصہ ہوں جبکہ تیسرے فاسٹ بولر کی حثیت سے شاہین، حارث اور محمد وسیم جونئیر میں مقابلہ ہوگا۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!