محمد نواز کا ڈوپ ٹیسٹ مثبت آنے پر پابندی لگ گئی

محمد نواز کا ڈوپ ٹیسٹ مثبت آنے پر پابندی لگ گئی

کولمبو میں فروری 26 کو ہونے والے میچ میں ڈوپ ٹیسٹ کا الزام عائد کیا گیا تھا
محمد نواز کا ڈوپ ٹیسٹ مثبت آنے پر پابندی لگ گئی

ویب ڈیسک

|

17 Jul 2026

ڈوپ ٹیسٹ مثبت آنے پر آئی سی سی نے قومی آل راؤنڈر محمد نواز پر 3 ماہ کی پابندی عائد کر دی ۔

پاکستان کے بائیں ہاتھ کے اسپنر محمد نواز نے آئی سی سی اینٹی ڈوپنگ کوڈ کی خلاف ورزی کا اعتراف کرتے ہوئے پابندی قبول کر لی۔ آئی سی سی کے مطابق انہیں تین ماہ کی نااہلی کی سزا سنائی گئی ہے، تاہم مقررہ علاج کا پروگرام مکمل کرنے کی صورت میں یہ پابندی کم ہو کر ایک ماہ رہ جائے گی۔

آئی سی سی کے مطابق 32 سالہ محمد نواز کا ڈوپ ٹیسٹ 7 فروری 2026 کو سری لنکا کے شہر کولمبو میں آئی سی سی مینز ٹی20 ورلڈ کپ کے دوران نیدرلینڈز کے خلاف میچ کے بعد لیا گیا تھا، جس میں ان کا نمونہ Substance of Abuse (Carboxy-THC) کے لیے مثبت آیا۔

تحقیقات کے دوران محمد نواز نے خلاف ورزی کا اعتراف کرتے ہوئے مؤقف اختیار کیا کہ متعلقہ مادہ مقابلے سے باہر استعمال کیا گیا تھا اور اس کا مقصد کھیل میں کارکردگی بہتر بنانا نہیں تھا، جسے آئی سی سی نے تسلیم کیا۔

اسی بنیاد پر انہیں تین ماہ کی نااہلی کی سزا دی گئی، جس کا اطلاق یکم مئی 2026 سے تصور کیا گیا، کیونکہ اسی روز انہوں نے رضاکارانہ طور پر عارضی معطلی اختیار کی تھی۔

آئی سی سی کے مطابق اگر محمد نواز Substance of Abuse Treatment Programme کامیابی سے مکمل کر لیتے ہیں تو ان کی سزا کم ہو کر صرف ایک ماہ رہ جائے گی۔

آئی سی سی کا کہنا ہے کہ پابندی قبول کرنے اور علاج کے پروگرام میں شرکت پر آمادگی ظاہر کرنے کے بعد محمد نواز کی عارضی معطلی ختم کر دی گئی ہے، کیونکہ وہ ڈھائی ماہ سے زائد عرصہ پہلے ہی معطلی کی مدت گزار چکے ہیں۔

بیان کے مطابق اگر محمد نواز علاج کا پروگرام آئی سی سی کی تسلی کے مطابق مکمل کر لیتے ہیں تو انہیں مزید کسی اضافی مدت کی نااہلی کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔

آئی سی سی نے مزید واضح کیا کہ اینٹی ڈوپنگ کوڈ کے تحت 7 فروری 2026 کو نیدرلینڈز کے خلاف میچ اور اس کے بعد یکم مئی 2026 تک محمد نواز کی تمام کارکردگی اور نتائج کالعدم تصور کیے جائیں گے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!