محمد یوسف کی سوریا کمار کا نام بگاڑنے پر معذرت

ویب ڈیسک
|
17 Sep 2025
قومی ٹیم کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان محمد یوسف نے سوریا کمار کو اور کمار بولنے سے متعلق وضاحت کی ہے۔
انہوں نے ایک نجی ٹی وی چینل پر انڈین کرکٹ ٹیم کے کپتان سوریا کمار یادیو کا نام غلط لینے پر وضاحت کی۔
محمد یوسف نے انڈیا کے کپتان سوریا کمار یادیو سے متعلق بیان پر کہا کہ ’میرا مقصد کسی کھلاڑی کی بے عزتی کرنا نہیں تھا کیونکہ وہ اپنے ملک کے لیے جذبے سے کھیلتا ہے۔‘
انھوں نے ایکس پر اپبے بیان میں مزید یہ بھی کہا کہ ’انڈین میڈیا اور بھارتی اُس وقت عرفان پٹھان کی تعریف کیوں کررہے تھے جب انھوں نے پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی پر تنقید کی اور انہیں کتا کہا؟
محمد یوسف نے بھارتیوں سے سوال کیا کہ کیا اسے ہر اس شخص کو مسترد نہیں کرنا چاہیے تھا جو عزت اور احترام کی بات کرتا ہے۔‘
واضح رہے کہ نجی ٹی وی کے پروگرام میں محمد یوسف نے سوریا کمار یادیو کا نام غلط لے لیا تھا جس کے بعد سے انھیں سوشل میڈیا پر تنقید کا سامنا تھا۔
ایشیا کپ کے حوالے سے محمد یوسف بطور ایکسپرٹ نجی چینل میں میچز پر تبصرے اور اپنی ماہرانہ رائے دے رہے ہیں۔
Comments
0 comment