ماریا شراپووا انٹرنیشنل ٹینس ہال آف فیم میں شامل

ماریا شراپووا انٹرنیشنل ٹینس ہال آف فیم میں شامل

شراپووا، جن کی عمر اس وقت 38 برس ہے، نے 2020 میں اپنے کیریئر کے اختتام کا اعلان کیا تھا
ماریا شراپووا انٹرنیشنل ٹینس ہال آف فیم میں شامل

Webdesk

|

25 Aug 2025

 نیوپورٹ: روس کی سابق ٹینس سٹار اور پانچ مرتبہ گرینڈ سلیم چیمپئن ماریا شراپووا کو انٹرنیشنل ٹینس ہال آف فیم میں شامل کر لیا گیا۔

تاس کے مطابق ماریا شراپووا کو انٹرنیشنل ٹینس ہال آف فیم میں شامل کرنے کی تقریب امریکی ریاست رہوڈ آئی لینڈ کے شہر نیوپورٹ میں منعقد ہوئی جہاں امریکا کے مائیک برائن اور بوب برائن کو بھی ہال آف فیم میں شامل کیا گیا۔

معروف امریکی اسٹار سرینا ولیمز، جنہوں نے 23 گرینڈ سلیم ٹائٹلز جیت رکھے ہیں، نے روسی کھلاڑی شراپووا کو یہ اعزاز حاصل کرنے پر خصوصی انعام پیش کیا۔

شراپووا، جن کی عمر اس وقت 38 برس ہے، نے 2020 میں اپنے کیریئر کے اختتام کا اعلان کیا تھا۔ وہ لندن اولمپکس کی سلور میڈلسٹ، 2004 کی ڈبلیو ٹی اے فائنلز چیمپئن اور روسی ٹیم کے ساتھ فیڈریشن کپ جیتنے والی بھی ہیں۔

انٹرنیشنل ٹینس ہال آف فیم کی بنیاد 1954 میں رکھی گئی تھی۔ اس سے قبل روسی کھلاڑی مارات سافن (2016) اور ایوجینی کافیلنیکوف (2019) بھی اس میں شامل ہو چکے ہیں۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!