میچ کے دوران بیٹسمین ہارٹ اٹیک سے انتقال کر گیا
بلے باز کی ٹیم جیت کے قریب تھی اچانک انتقال ہوگیا
ویب ڈیسک
|
18 Dec 2024
کرکٹ میچ کے دوران نوجوان بلے باز ہارٹ اٹیک سے اچانک انتقال کرگیا۔
تفصیلات کے مطابق بھارت کے ٹاؤن سٹی ممبئی میں ایک کرکٹ میچ میں بیٹنگ کے دوران 31 سالہ بیٹر دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ممبئی کے آزاد میدان میں 25 اوور کے میچ میں یہ افسوسناک واقعہ ہدف کے تعاقب میں بیٹنگ کرتے وقت پیش آیا۔
مرنے والے کرکٹر کی شناخت 31 سالہ وکرم کے نام سے ہوئی جیسے 10ویں اوور میں بیٹنگ کے دوران سینے میں درد کی شکایت ہوئی۔
درد کے باوجود وکرم نے بیٹنگ جاری رکھی اور پھر جیسے ہی 17ویں اوور میں ٹیم جیت کے قریب پہنچی وہ رن لیتے ہوئے گر پڑے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ساتھی کھلاڑیوں نے اسے اسپتال منتقل کیا جہاں ڈاکٹروں نے ان کی موت کی تصدیق کردی۔
Comments
0 comment