میچ کے دوران گراؤنڈ میں خطرناک سانپ داخل، ویڈیو وائرل

Webdesk
|
3 Jul 2025
کولمبو: سری لنکا اور بنگلادیش کے درمیان پہلے ایک روزہ میچ کے دوران گراؤنڈ میں خطرناک سانپ داخل ہوگیا۔
کولمبو میں کھیلے گئے میچ میں سری لنکا کے خلاف 245 رنز کے ہدف کے تعاقب میں بنگلادیش کی اننگز کے تیسرے اوور میں سانپ نے گراؤنڈ میں انٹری دی۔
رپورٹس کے مطابق گراؤنڈ میں داخل ہونے والا کوبرا زہریلا اور خطرناک تھا، جو دیکھنے میں کئی فٹ بڑا تھا، سری لنکا کے گراؤنڈ پر سانپ کے داخلے کا پہلا واقعہ نہیں ہے۔
سری لنکا میں سانپوں کی کثیر تعداد پائی جاتی ہے، جو کھیلوں کے اکثر مقابلوں میں اپنی موجودگی کو ظاہر کرتے ہیں۔اس سے قبل ویمنز انڈر 19 ٹی 20 ورلڈ کپ میں انگلینڈ اور آئرلینڈ کے میچ کے دوران پچ پر کوبرا آگیا تھا۔
ویمنز انڈر 19 ٹی 20 ورلڈ کپ میں انگلینڈ اور آئرلینڈ کا میچ جاری تھا اس دوران پچ پر سانپ کی وجہ سے میچ کو روکنا پڑ گیا۔انگلش بیٹر جمائمہ نے بیٹ کے ہینڈل سے سانپ کو دور کردیا۔
میچ کے دوران سانپ کی موجودگی کی ویڈیو سوشل میڈیا بھی گردش کررہی ہے۔بعد ازاں دونوں ٹیموں کے درمیان میچ بارش کی وجہ سے منسوخ کردیا گیا اور کوئی نتیجہ نہیں نکل سکا۔
Comments
0 comment