اْمید ہے کہ ٹیم اپنی کامیابیوں کا تسلسل برقرار رکھے گی'محسن نقوی

اْمید ہے کہ ٹیم اپنی کامیابیوں کا تسلسل برقرار رکھے گی'محسن نقوی

اپنے پیغام میں محسن نقوی نے قومی ٹیم کی بھرپور کارکردگی کو سراہا۔
اْمید ہے کہ ٹیم اپنی کامیابیوں کا تسلسل برقرار رکھے گی'محسن نقوی

Webdesk

|

4 Aug 2025

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی نے بھی قومی کرکٹ ٹیم کو ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹی 20 سیریز جیتنے پر مبارکباد دی ہے اور اس کامیابی کو بہترین ٹیم ورک اور عزم کا نتیجہ قرار دیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر جاری اپنے پیغام میں محسن نقوی نے قومی ٹیم کی بھرپور کارکردگی کو سراہا۔

انہوں نے لکھا کہ کھلاڑیوں نے بین الاقوامی سطح پر بہترین کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے ملک کا نام روشن کیا، اْمید ہے کہ ٹیم اپنی کامیابیوں کا تسلسل برقرار رکھے گی۔

محسن نقوی کا کہنا تھا کہ ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں ایک شاندار ٹیم ورک، عزم اور جذبہ دیکھنے کو ملا۔انہوں نے کہا کہ ہمارے لڑکوں نے بین القوامی سطح پر ملک کا سر فخر سے بلند کیا، اسی جذبے کے ساتھ آگے بڑھتے رہیں۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!