انڈر 19 ایشیاکپ: بھارت نے پاکستان کو 90 رنز سے ہرا دیا

انڈر 19 ایشیاکپ: بھارت نے پاکستان کو 90 رنز سے ہرا دیا

بھارت نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 240 رنز بنائے
انڈر 19 ایشیاکپ: بھارت نے پاکستان کو 90 رنز سے ہرا دیا

Webdesk

|

14 Dec 2025

دبئی میں انڈر 19 ایشیا کپ کے میچ میں بھارت نے پاکستان کو 90  رنز  سے شکست دے دی۔

رپورٹس کے مطابق پاکستان نے بھارت کیخلاف دبئی میں ہونے والے انڈر 19 ایشیا کپ ٹورنامنٹ میں ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔

بھارت نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 240 رنز بنائے، جس کے جواب میں پاکستان کی ٹیم 150 رنز پر پویلین لوٹ گئی۔

بھارت انڈر19 کی طرف سے آرون جارج نے 85 رنز کی شاندار اننگز کھیلی،  ان کے علاوہ  آیوش مہاترے نے 38 رنز بنائے جب کہ کنیسک چوہان نے قیمتی46 رنز  بنائے۔ بھارت کی ٹیم46.1  اوورز میں 240 رنز پر آل آٹ ہوگئی۔

پاکستان کے بولرز میں محمد سیام اور عبدالسبحان نے تین تین وکٹیں حاصل کیں جب کہ نقب شفیق نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔

پاکستان کی جانب سے حذیفہ احسن نے 70 رنز کے ساتھ مزاحمت کی لیکن ان کے علاوہ کوئی بھی کھلاڑی زیادہ دیر تک وکٹ پر نہ ٹہر سکا۔

بھارت کی جانب سے دیپیش دیوندراں نے شاندار بالنگ کرتے ہوئے 3 وکٹیں حاصل کیں جب کہ کنیسک چوہان اور کِشان سنگھ نے  دو، دو کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

بھارت کے دیپیش دیوندراں کو میچ آف دی میچ دیا گیا، جنہوں نے 3 وکٹوں کے عوض صرف 16 رنز دیے۔

واضح رہے کہ پاکستان نے اپنے پہلے میچ میں ملائیشیا اور بھارت نے یو اے ای کو شکست دی تھی۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!