انڈر 19 ایشیاکپ: پاکستان نے بھارت کو فائنل میں پچھاڑ دیا، 191 رنز سے شکست

انڈر 19 ایشیاکپ: پاکستان نے بھارت کو فائنل میں پچھاڑ دیا، 191 رنز سے شکست

بھارت نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا
انڈر 19 ایشیاکپ: پاکستان نے بھارت کو فائنل میں پچھاڑ دیا، 191 رنز سے شکست

Webdesk

|

21 Dec 2025

کراچی: ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) انڈر19 ایشیا کپ کے فائنل  میں پاکستان نے بھارت کو 191 رنز  سے  ہرادیا۔

بھارت نے  پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا، 348 رنز کے تعاقب میں بھارتی ٹیم 156 رنز پر پویلین لوٹ گئی۔

پاکستان نے مقررہ 50 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 347 رنز اسکور بنائے تھے، بھارت کو جیت کے لیے 348 رنز کا ہدف دیا۔

پاکستان کے سمیر منہاس نے بھارت کے خلاف 113 گیندوں پر 17 چوکے اور 9 چھکوں کی مدد سے دھواں دھار  172 رنز کی اننگز کھیلی، سمیر اس ٹورنامنٹ کے ٹاپ اسکورر  ر ہے۔

ایشین کرکٹ کونسل کے صدر اور چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے پاکستانی کپتان کو ٹرافی حوالے کی۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!