نکاح کے 2 دن بعد عالیہ ریاض ٹریننگ کرنے پہنچ گئیں

نکاح کے 2 دن بعد عالیہ ریاض ٹریننگ کرنے پہنچ گئیں

سابق کپتان بسمعہ معروف نے بھی فٹنس ٹیسٹ پاس کرلیا،وہ ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز میں اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کریں گی۔
نکاح کے 2 دن بعد عالیہ ریاض ٹریننگ کرنے پہنچ گئیں

Webdesk

|

16 Apr 2024

پاکستان وومن کرکٹ ٹیم آل راؤنڈر عالیہ ریاض نکاح کے دو دن بعد ٹریننگ کرنے نیشنل اسٹیڈیم پہنچ گئیں۔

عالیہ ریاض کا نکاح دو روز قبل سابق ٹیسٹ فاسٹ بولر وقار یونس کے بھائی سے نکاح ہوا ہے جس کے فوری بعد انہوں نے پاکستان ٹیم کو جوائن کرلیا ہے اور ٹیم کے ہمراہ پوری قوت سے ٹریننگ سیشن میں لیا۔

ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز کیلئے پاکستان ٹیم نے تین گھنٹے کا بھرپور سیشن کیا جس میں فزیکل ٹریننگ کے بعد بیٹنگ،بولنگ اور کیچز کی پریکٹس کی۔

سابق کپتان بسمعہ معروف نے بھی فٹنس ٹیسٹ پاس کرلیا،وہ ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز میں اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کریں گی۔

واضح رہے کہ کراچی میں ٹریفک حادثے میں زخمی ہونے کے سبب ان کی شرکت فٹنس سے مشروط تھی۔

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان وائٹ بال کے 8 میچز کھیلے جائیں گی جو تمام کے تمام کراچی کے نیشنل بینک اسٹیڈیم میں منعقد ہوں گے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!