نانگا پربت سر کرنے کی مہم کے دوران غیر ملکی کوہ پیما ہلاک ہوگئی

نانگا پربت سر کرنے کی مہم کے دوران غیر ملکی کوہ پیما ہلاک ہوگئی

چیک ریپبلک سے تعلق رکھنے والی غیر ملکی سیاح خاتون کولاوشاوا کلارا کے ساتھ ٹریکنگ کے دوران کیمپ ون اور ٹو کے درمیان حادثہ پیش آیا۔
نانگا پربت سر کرنے کی مہم کے دوران غیر ملکی کوہ پیما ہلاک ہوگئی

Webdesk

|

4 Jul 2025

 اسلام آباد: نانگا پربت سر کرنے کی مہم کے دوران چیک ری پبلک کی کوہ پیما سیاح خاتون کولاوشاوا کلارا ہلاک ہوگئی۔

نانگا پربت کی مہم جوئی کرنے والی چیک ریپبلک سے تعلق رکھنے والی غیر ملکی سیاح خاتون کولاوشاوا کلارا  کے ساتھ ٹریکنگ کے دوران کیمپ ون اور ٹو کے درمیان حادثہ پیش آیا۔

الپائن کلب آف پاکستان نے نانگا پربت پر چیک کوہ پیما کی ہلاکت کی تصدیق کردی ہے۔ 46  سالہ کلارا کولو چووا کیمپ ون اور کیمپ ٹو کے درمیان حادثے کا شکار ہوئیں۔

نائب صدر الپائن کلب کرار حیدری کے مطابق حادثہ صبح چار بجے کے لگ بھگ پیش آیا تھا، ریسکیو ٹیمیں جائے حادثہ پر ہلاک کوہ پیما کی باڈی تلاش کرنے نکل پڑی ہیں۔

کرار حیدری نے کہا کہ کلارا کا شمار مایہ ناز کوہ پیماؤں میں ہوتا تھا، وہ کے ٹو اور ایوریسٹ بھی سر کرچکی تھی۔اس سے قبل دیامر پولیس کا کہنا تھا کہ حادثہ آکسیجن گیس سلنڈر پھٹنے سے پیش آیا۔

غیر ملکی سیاح خاتون کولا وشاوا کلارا  حادثے کے نتیجے میں ساتھیوں سے بچھڑ گئی تھی۔ کلارا اپنی ٹیم کے ہمراہ 15 جون کو شنگریلا ہوٹل میں قیام پذیر رہیں۔ 16 جون کو بونر بیس کیمپ کی طرف روانہ ہوئیں۔

 ٹیم 17 جون کو بونر بیس کیمپ پہنچیں، کیمپ ون اور ٹو کے درمیان دورانِ ٹریکنگ یہ افسوسناک حادثہ پیش آیا۔ متعلقہ حکام نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!