انشا آفریدی اسپتال مائیکے پہنچ گئیں، چھوٹی خالہ نے بھانجے کو دیکھ کر کیا کہا؟ ویڈیو دیکھیں
ویب ڈیسک
|
27 Aug 2024
قومی ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین آفریدی کی اہلیہ انشا آفریدی اسپتال سے چھٹی کے بعد اپنی والدہ اور والد کے گھر پہنچ گئیں۔
بیٹی کے گھر پہنچنے پر شاہد آفریدی نے گھر میں خاص اہتمام کیا اور گھر میں سجاوٹ کی تھی۔ دنیائے کرکٹ کے نوجوان نانا شاہد آفریدی گود میں نواسے کو لے کر داخل ہوئے جبکہ بڑی اور سب سے چھوٹی خالہ نے بھانجے کا استقبال کیا۔
آفریدی نے اس موقع کی ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر پوسٹ کی جسے صارفین نے بے حد پسند کیا اور علی آفریدی کیلیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔
شاہد آفریدی نے اپنے نواسے کے لیے نیک خواہشات اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ بچے کو صراط مستقیم پر چلائے۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شاہد آفریدی کی سب سے چھوٹی بیٹی نے اپنے بھانجے کو دیکھ کر نہ صرف مسرت کا اظہار کیا بلکہ بابا سے اُسے گود میں لینے کی بھی ضد کی۔
Comments
0 comment