ناصر حسین نے کرکٹ میں سیاست کو افسوسناک قرار دے دیا

ناصر حسین نے کرکٹ میں سیاست کو افسوسناک قرار دے دیا

یہ ایونٹ 7 فروری سے 8 مارچ تک بھارت اور سری لنکا میں شیڈول ہے
ناصر حسین نے کرکٹ میں سیاست کو افسوسناک قرار دے دیا

Webdesk

|

6 Feb 2026

لندن : انگلینڈ کے سابق کپتان اور معروف کمنٹیٹر ناصر حسین نے بھی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ تنازع سے متعلق بنگلادیش اور پاکستان کے مؤقف کی حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ کھیل کا مقصد ممالک کو قریب لانا تھامگر اب یہی کھیل فاصلے بڑھا رہا ہے۔

برطانوی چینل کے پوڈکاسٹ میں سابق انگلش کپتان مائیکل ایتھرٹن کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے ناصر حسین نے کہا کہ وہ دونوں ممالک کے اپنی بات پر قائم رہنے کے فیصلے کو سراہتے ہیں۔

یہ ایونٹ 7 فروری سے 8 مارچ تک بھارت اور سری لنکا میں شیڈول ہے تاہم بنگلادیش نے سیکیورٹی خدشات کے باعث بھارت جانے سے انکار کیا تھا، جس کے بعد اسے ٹورنامنٹ سے باہر کر دیا گیا۔

ناصر حسین نے کہاکہ بنگلادیش کرکٹ بورڈ نے اپنے کھلاڑی مستفیض الرحمان کے حق میں مضبوط مؤقف اپنایاجنہیں کولکتہ نائٹ رائیڈرز نے آئی پی ایل میں منتخب کرنے کے باوجود اچانک اسکواڈ سے نکال دیااسی فیصلے کے بعد معاملات بگڑتے چلے گئے اور پاکستان نے بھی بنگلادیش کی حمایت میں بھارت کے خلاف میچ کھیلنے سے انکار کر دیا۔

اب 15 فروری کو کولمبو میں متوقع پاکـبھارت میچ غیر یقینی صورتحال کا شکار ہے۔ناصر حسین نے کرکٹ میں سیاست کے بڑھتے ہوئے عمل کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ کھیل کا مقصد ممالک کو قریب لانا تھا، مگر اب یہی کھیل فاصلے بڑھا رہا ہے۔

انہوں نے ایشیا کپ 2025 میں ہاتھ نہ ملانے اور ٹرافی لینے سے انکار جیسے واقعات کو بھی مایوس کن قرار دیا۔ناصر حسین نے آئی سی سی سے یکساں سلوک کا مطالبہ کرتے ہوئے سوال اٹھایا کہ اگر یہی درخواست بھارت کی جانب سے آتی تو کیا فیصلہ مختلف ہوتا؟

انہوںنے کہاکہ اب بھارتی شائقین روئیں گے کہ ہمارے پاس پیسہ ہے، لیکن طاقت کے ساتھ ذمہ داری بھی ہوتی ہے، اور اگر چھوٹے ممالک کو مسلسل نظرانداز کیا گیا تو کرکٹ کا توازن مزید بگڑ جائے گا۔

انگلینڈ ٹیم کے ایک اور سابق کپتان مائیکل ایتھرٹن نے بھی آئی سی سی کے دہرے معیار پر کہا کہ گزشتہ سال بھارت نے چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان جانے سے انکار کیا، تو آئی سی سی نے بھارت کے تمام میچز نیوٹرل وینیو پر رکھ دیے۔ اس سے قبل کسی ٹیم کو ایسی سہولت نہیں ملی۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!