15 hours ago
انوشکا اور کوہلی بھارت کیوں چھوڑ رہے ہیں؟

Webdesk
|
27 Apr 2025
بھارتی اداکارہ انوشکا شرما اور ویرات کوہلی کے لندن منتقل ہون کی اصل وجہ کا پتہ چل گیا۔
یہ انکشاف اداکارہ مادھوری ڈکشٹ کے شوہر ڈاکٹر سری رام نینے نے اپنے ایک پوڈکاسٹ میں انوشکا سے ہونے والی ایک ذاتی گفتگو کا احوال بتاتے ہوئے کیا۔
اُنہوں نے کہا کہ انوشکا اور ویرات نے بھارت میں اپنی شہرت اور مسلسل عوامی توجہ سے تنگ آ کر یہ قدم اٹھایا۔ وہ چاہتے تھے کہ ان کے بچے ایک عام ماحول میں پرورش پائیں، جہاں ہر چھوٹی حرکت پر کیمروں کا فلش نہ چمکے۔
ڈاکٹر سری رام نے کہا کہ بھارت میں رہتے ہوئے یہ جوڑا اپنی نجی زندگی کے معمول ترین لمحات سے بھی لطف اندوز نہیں ہو پاتا تھا۔ باہر کھانے جانا ہو، پارک میں سیر کرنا ہو یا بچوں کے ساتھ وقت گزارنا، ہر جگہ انہیں مداحوں اور میڈیا کا ایک ہجوم گھیر لیتا تھا۔ یہی وجہ ہے کہ انوشکا اور ویرات نے لندن کو اپنا مستقل گھر بنانے کا فیصلہ کیا، جہاں وہ زیادہ پرائیویسی کے ساتھ رہ سکیں۔
یہ جوڑا 2013 میں ایک کمرشل شوٹ کے دوران ملا تھا اور 2017 میں انہوں نے ایک پرائیویٹ تقریب میں شادی کی۔ ان کی بیٹی وامیکا 2021 میں پیدا ہوئی، جبکہ فروری 2024 میں ان کے بیٹے اکائے کی پیدائش ہوئی۔
ڈاکٹر نینے کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ جذباتی ضرور تھا، لیکن اس کے پیچھے ایک واضح سوچ تھی، اپنے بچوں کو ایک متوازن اور خوشگوار زندگی دینا۔
پیشہ ورانہ طور پر ویرات کوہلی اب بھی فعال ہیں اور آئی پی ایل 2024 میں رائل چیلنجرز بینگلور کی نمائندگی کر رہے ہیں۔ انہوں نے اب تک 9 میچز میں 392 رنز بنائے ہیں، جس میں 5 نصف سنچریاں شامل ہیں۔ تاہم، کھیل کے میدان سے باہر وہ اپنی فیملی کے ساتھ ایک پر سکون زندگی گزارنا چاہتے ہیں۔ شاید یہی وجہ ہے کہ لندن ان کا نیا گھر بن گیا ہے۔
Comments
0 comment