پہلا ٹی 20: پاکستان نے آسٹریلیا کو 20 رنز سے شکست دے دی
ویب ڈیسک
|
29 Jan 2026
پاکستان نے یکطرفہ مقابلے کے بعد آسٹریلیا کو سیریز کے پہلے ٹی 20 میچ میں 22 رنز سے شکست دے دی۔
لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے پہلے بیٹنگ کی اور آسٹریلیا کو جیت کیلیے 169 رنز کا ہدف دیا۔
پاکستان کی جانب سے صائم ایوب 40 جبکہ سلمان آغا 39 رنز بناکر نمایاں بلے باز رہے۔ ایڈم زمپا نے چار، ماہل بیرڈمن اور زاویر نے دو دو کھلاڑیوں کو شکار بنایا۔
ہدف کے تعاقب میں آسٹریلیا کی ٹیم ابتدا میں مضبوط پوزیشن میں تھی تاہم 28 پر پہلی وکٹ گرنے کے بعد بلے باز محتاط ہوئے۔
آسٹریلیا کی آدھی ٹیم 8 کے مجموعی اسکور پر آؤٹ ہوکر پویلین لوٹ گئی تھی جس کے بعد 112 رنز پر 8ویں وکٹ گری۔
صائم ایوب اور ابرار احمد نے دو، دو جبکہ شاداب خان اور محمد نواز نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
Comments
0 comment