پاک بھارت کشیدگی، پی ایس ایل دبئی منتقل

پاک بھارت کشیدگی، پی ایس ایل دبئی منتقل

فرنچائز مالکان نے یہ فیصلہ کیا ہے
پاک بھارت کشیدگی، پی ایس ایل دبئی منتقل

ویب ڈیسک

|

9 May 2025

پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاک بھارت کشیدگی کے باوجود پی ایس ایل 10 کو مکمل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

 گئے پی ایس ایل فنرچائزز کے مالکان، انتظامیہ اور بورڈ کا اہم اجلاس ہوا جس میں پاکستان کی موجودگی صورتحال پر گفتگو کی گئی۔

اجلاس میں متفقہ رائے سے طے پایا کہ پی ایس ایل 10 کو ہر صورت مکمل کیا جائے گا اور اس کے باقی 8 میچز دبئی میں کھیلے جائیں گے۔

اس حوالے سے جلد شیڈول کا اعلان بھی کیا جائے گا جبکہ پی سی بی نے اماراتی کرکٹ بورڈ کو انتظامات کی ہدایت کردی ہے۔

واضح رہے کہ پاک بھارت کشیدگی کے باعث جمعرات کو پنڈی اسٹیڈیم میں کھیلا جانے والا میچ ملتوی کردیا گیا تھا۔ اس کے بعد میچز کو کراچی منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

تاہم بھارت کی کسی بھی ممکنہ جارحیت کے پیش نظر اب میچز کو دبئی اسٹیڈیم منتقل کرنے کا حتمی فیصلہ کیا گیا ہے

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!