پاکستان کے خلاف کھیلنے والی اور ورلڈ کپ میں آسٹریلوی ٹیم میں نمایاں فرق ہوگا، ایڈم زمپا

پاکستان کے خلاف کھیلنے والی اور ورلڈ کپ میں آسٹریلوی ٹیم میں نمایاں فرق ہوگا، ایڈم زمپا

پہلے ٹی 20 میچ میں پاکستان کے 4 سپنرز نے شاندار بائولنگ کی اور آسٹریلوی بیٹسمینوں کو کھل کر کھیلنے کا موقع نہیں دیا۔
پاکستان کے خلاف کھیلنے والی اور ورلڈ کپ میں آسٹریلوی ٹیم میں نمایاں فرق ہوگا، ایڈم زمپا

Webdesk

|

30 Jan 2026

 لاہور: آسٹریلوی سپنر ایڈم زمپا نے کہا ہے کہ آسٹریلیا کو ٹی 20 ورلڈ کپ میں، خاص طور پر سری لنکا میں، اسی نوعیت کے سخت امتحان کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے جیسا کہ پاکستان کے خلاف پہلے ٹی ٹونٹی میچ میں دیکھنے کو ملا، جہاں سپن بائولنگ نے آسٹریلوی بیٹنگ لائن کو بری طرح دبائو میں رکھا۔

  میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پہلے ٹی 20 میچ میں پاکستان کے 4 سپنرز نے شاندار بائولنگ کی اور آسٹریلوی بیٹسمینوں کو کھل کر کھیلنے کا موقع نہیں دیا۔

 زمپا جو کہ اس مشکل صورتحال میں آسٹریلیا کے نمایاں کھلاڑی ثابت ہوئے، جنہوں نے24 رنز دے کر4 وکٹیں حاصل کیں اور مقابلے کو کسی حد تک متوازن رکھا، مگر اس کے باوجود آسٹریلیا کو22 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

انہوں نے واضح کیا کہ اس سیریز میں کھیلنے والی ٹیم اور ورلڈ کپ میں میدان میں اترنے والی آسٹریلوی ٹیم میں بڑا فرق ہوگا۔ ورلڈ کپ کے لیے پیٹ کمنز، جوش ہیزل ووڈ، گلین میکسویل، ناتھن ایلس اور ٹم ڈیوڈ جیسے تجربہ کار اور اہم کھلاڑی ٹیم کا حصہ ہوں گے۔

کپتان مچل مارش، جوش انگلس اور مارکس اسٹوئنس بھی دوبارہ ٹیم میں شامل ہوں گے، جنہیں پاکستان کے خلاف پہلے میچ میں آرام دیا گیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ ورلڈ کپ جیسے بڑے ایونٹ میں مختلف اور مشکل حالات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ زمپا کے مطابق یہی تجربہ آگے چل کر ٹیم کو زیادہ مضبوط بنائے گا۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!