پاکستان کی شاندار کامیابی، پہلی بار گولڈ میڈل جیت لیا

پاکستان کی شاندار کامیابی، پہلی بار گولڈ میڈل جیت لیا

پاکستان نے بین الاقوامی بیالوجی اولمپیاڈ میں اپنا پہلا گولڈ میڈل جیت لیا
پاکستان کی شاندار کامیابی، پہلی بار گولڈ میڈل جیت لیا

ویب ڈیسک

|

27 Jul 2025

پاکستان نے بین الاقوامی بیالوجی اولمپیاڈ میں اپنا پہلا گولڈ میڈلحاصل کر کے تاریخ رقم کر دی ہے۔

پاکستان اٹامک انرجی کمیشن (PAEC) کے ترجمان کے مطابق، بین الاقوامی بیالوجی اولمپیاڈ کا 35 واں ایڈیشن 20 جولائی کو فلپائن میں شروع ہوا۔ اس مقابلے میں پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے عبدالرفیع پراچہ نے گولڈ میڈل جیتا۔

پاکستان کی قومی ٹیم کی قیادت ڈاکٹر اسماء عمران اور ڈاکٹر اسماء رحمان نے کی۔

ترجمان نے مزید بتایا کہ مس ایان اسلم کو ان کی کارکردگی پر قابل ذکر اعزاز  سے نوازا گیا، جبکہ سعدیہ ذوالفقار اور عروج فاطمہ نے بھی پاکستانی وفد کے حصے کے طور پر شرکت کی۔

اس کے علاوہ، ترجمان نے یہ بھی بتایا کہ پاکستان نے فرانس میں منعقدہ بین الاقوامی فزکس اولمپیاڈ میں بھی کانسی کا تمغہ جیتا ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!