پاکستان نے کشتی رانی کے مقابلوں میں 14 میڈلز جیت لیے

پاکستان نے کشتی رانی کے مقابلوں میں 14 میڈلز جیت لیے

پاکستانی اسکواڈ نے سونے، بنادی اور براؤنز میڈل جیتے
پاکستان نے کشتی رانی کے مقابلوں میں 14 میڈلز جیت لیے

ویب ڈیسک

|

2 Jun 2025

پاکستان کی روئنگ ٹیم نے تھائی لینڈ کے شہر پٹایا میں 26 سے 31 مئی تک منعقدہ ایشین انڈور روئنگ چیمپئن شپ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کل 14 میڈلز اپنے نام کرلیے۔

پاکستانی ٹیم نے 10 سونے، 3 چاندی اور 1 کانسی کا تمغہ جیتا۔

20 رکنی پاکستانی اسکواڈ نے ماسٹرز، انڈر 23 اور اوپن ڈویژنز سمیت مختلف کیٹیگریز میں خطے کے بہترین کھلاڑیوں کے خلاف مقابلہ کیا۔

 طاقت اور تکنیک کے انمٹ مظاہرے کے ساتھ پاکستان نے مجموعی طور پر تیسری پوزیشن حاصل کی، جبکہ میزبان ملک تھائی لینڈ پہلی اور بھارت دوسرے نمبر پر رہا۔  

 ایونٹ میں اسد علی نے سب سے زیادہ نمایاں کارکردگی دکھاتے ہوئے پانچ طلائی تمغے جیتے۔

 ولی خان نے دو سونے کے تمغوں کے ساتھ اہم کردار ادا کیا، جبکہ عبدالجبار اور محمد شہزاد نے ایک ایک سونے اور چاندی کا تمغہ حاصل کیا۔ 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!