پاکستان اور یو اے ای کے درمیان میچ کا ٹاس ایک گھنٹے تاخیر سے ہوگا

ویب ڈیسک
|
17 Sep 2025
قومی کرکٹ بورڈ کی جانب سے متنازع امپائر کے معاملے پر ایشیا کپ کے بائیکاٹ اور آج کا میچ نہ کھیلنے کے عندیے کے بعد انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے میچ کو ایک گھنٹے تاخیر سے شروع کرنے کی اجازت دے دی۔
ایشیا کپ کے دوران میچ ریفری کے معاملے پر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) اور انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے درمیان اختلافات شدت اختیار کر گئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق پاکستان نے بھارتی میچ میں میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ کے متنازع رویے پر سخت اعتراض اٹھاتے ہوئے انہیں فوری طور پر ہٹانے کا مطالبہ کیا ہے۔
اس حوالے سے پی سی بی نے باضابطہ طور پر آئی سی سی کو خط بھی لکھا اور واضح کیا کہ اگر متبادل ریفری تعینات نہ کیا گیا تو قومی ٹیم ٹورنامنٹ کے باقی میچز کھیلنے سے انکار کر دے گی۔
آئی سی سی نے اس صورتحال پر ہنگامی اجلاس طلب کیا، تاہم مذاکرات کے باوجود فریقین کسی نتیجے پر نہیں پہنچ سکے اور ڈیڈ لاک برقرار ہے۔
ٹیم ذرائع کے مطابق پاکستانی کھلاڑیوں کو فی الحال ہوٹل میں رہنے کی ہدایت کی گئی ہے اور ٹیم اسٹیڈیم روانہ نہیں ہو رہی۔ اسی وجہ سے آج پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان شیڈول میچ نہ ہونے کا قوی امکان ہے۔
ادھر ٹکٹ خریدنے والے شائقین کو بھی سخت پریشانی کا سامنا ہے۔ منتظمین نے ہدایت کی ہے کہ مداح اسٹیڈیم جانے سے پہلے میچ کی حتمی تصدیق کا انتظار کریں۔
Comments
0 comment