پاکستانی کرکٹر حیدر علی برطانیہ میں زیادتی کیس میں بری

پاکستانی کرکٹر حیدر علی برطانیہ میں زیادتی کیس میں بری

مقدمے کو ناکافی شواہد پر خارج کیا گیا ہے، پولیس
پاکستانی کرکٹر حیدر علی برطانیہ میں زیادتی کیس میں بری

ویب ڈیسک

|

4 Sep 2025

برطانیہ میں پاکستانی کرکٹر حیدر علی کے خلاف ریپ کے الزامات ناکافی شواہد پر خارج کردیا گیا ہے۔

برطانوی پولیس نے پاکستانی کرکٹر حیدر علی کے خلاف ریپ کے الزامات کو ناکافی شواہد کی بنیاد پر خارج کر دیا ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق، تحقیقات کے دوران کرکٹر کے خلاف کوئی قابلِ قبول ثبوت نہیں ملا۔ مانچسٹر پولیس کو 4 اگست کو جنسی زیادتی کی شکایت موصول ہوئی تھی، جس کے بعد تحقیقات کا آغاز کیا گیا۔

یہ واقعہ مبینہ طور پر 23 جولائی کو مانچسٹر میں پیش آیا تھا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ تحقیقات مکمل ہونے کے بعد اب حیدر علی کو ان کا پاسپورٹ واپس کر دیا جائے گا، جس کے بعد وہ آزادانہ طور پر برطانیہ کا سفر کر سکیں گے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!