پاکستانی نوجوان نے 18 سال بعد برطانیہ میں قومی پرچم سربلند کردیا

پاکستانی نوجوان نے 18 سال بعد برطانیہ میں قومی پرچم سربلند کردیا

عدنان نے فائنل میں مصری کھلاڑی کو شکست دی
پاکستانی نوجوان نے 18 سال بعد برطانیہ میں قومی پرچم سربلند کردیا

ویب ڈیسک

|

7 Jan 2025

پاکستانی نوجوان سہیل عدنان نے 18 سال بعد برٹش جونیئر اوپن اسکواش کا ٹائٹل جیت لیا۔

سہیل عدنان نے انڈر 13 کیٹیگری میں گولڈ میڈل اپنے نام کیا، انہوں نے فائنل میں مصر کے معیز تیمر المغازی کو سنسنی خیز مقابلے میں شکست دی۔

قومی جونیئر اسکواش کھلاڑی نے دو کے مقابلے میں تین سیٹ سے کامیابی حاصل کی۔ سہیل عدنان نے اس سے قبل سیمی فائنل میں بھی مصری کھلاڑی کو ہرایا تھا۔

سہیل عدنان کچھ روز قبل سکاٹش جونیئر اوپن اسکواش میں بھی ٹائٹل اپنے نام کرچکے ہیں۔ صدر پنجاب اسکواش ایسوسی ایشن نور الامین مینگل کی سہیل عدنان کو تاریخی کامیابی پر مبارکباددی۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!