پاکستانی ایتھلیٹس کے لیے خوشخبری: تمغوں پر انعامی رقم میں تاریخی اضافہ!

پاکستانی ایتھلیٹس کے لیے خوشخبری: تمغوں پر انعامی رقم میں تاریخی اضافہ!

انعامی رقم میں اضافے سے کھلاڑیوں کی کارکردگی بہتر ہوگی، اسپورٹس بورڈ
پاکستانی ایتھلیٹس کے لیے خوشخبری: تمغوں پر انعامی رقم میں تاریخی اضافہ!

ویب ڈیسک

|

27 Jul 2025

اسلام آباد: پاکستان اسپورٹس بورڈ (PSB) نے بین الاقوامی مقابلوں میں میڈل جیتنے والے کھلاڑیوں کے لیے انعامی رقم میں نمایاں اضافہ کر دیا ہے، جس کے تحت اولمپک گولڈ میڈل کا انعام تین گنا بڑھا دیا گیا ہے۔

یہ فیصلہ 34ویں بورڈ میٹنگ میں منظور شدہ نظرثانی شدہ پالیسی کا حصہ ہے۔ اس اقدام کا مقصد کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کرنا اور انہیں عالمی سطح پر بہترین کارکردگی دکھانے کے لیے مزید ترغیب دینا ہے۔

اولمپکس میں ریکارڈ انعامی رقم

نئی پالیسی کے مطابق اولمپک گیمز میں گولڈ میڈل جیتنے والے کھلاڑی کو اب 1 کروڑ روپے کی جگہ 3 کروڑ روپے ملیں گے۔

سلور میڈل حاصل کرنے والے کو 75 لاکھ کی جگہ ڈھائی کروڑ روپے جبکہ برانز میڈل جیتنے پر پچاس لاکھ کی جگہ ایک کروڑ روپے دیے جائیں گے۔

اسپورٹس بورڈ نے امید ظاہر کی ہے کہ انعامی رقم میں اضافے کے بعد ایتھلیٹس کی کارکردگی میں بہتری آئے گی۔

 اس کے علاوہ پاکستان اسپورٹس بورڈ نے ایشین گیمز میں بھی انعامی رقم میں خاطر خواہ اضافہ کیا گیا ہے۔

گولڈ میڈل جیتنے والے کو اب 75 لاکھ کی جگہ ڈیڑھ کروڑ، سلور میڈل حاصل کرنے والے کو 5 ملین روپے کے بجائے 70 لاکھ، اور برانز میڈل جیتنے والے کو 30 لاکھ کی جگہ پچاس لاکھ روپے بطور انعام دیے جائیں گے۔

کامن ویلتھ گیمز کے میڈلسٹوں کے لیے بھی انعامی پالیسی میں تبدیلی کی گئی ہے۔

گولڈ میڈل پر اب 5 ملین روپے کے بجائے 7.5 ملین روپے ملیں گے، جبکہ سلور اور برانز میڈل جیتنے والوں کو بالترتیب 5 ملین روپے اور 3 ملین روپے دیے جائیں گے۔

بورڈ نے پہلی بار ورلڈ اور ایشین چیمپئن شپ کے لیے ان کی فریکوئنسی کی بنیاد پر انعامات کا ایک نیا درجہ بندی کا نظام متعارف کرایا ہے۔

ہر چار سال بعد ہونے والی ورلڈ چیمپئن شپ جیتنے والے کھلاڑیوں کو 7.5 ملین روپے، دو سالہ ایونٹس کے لیے 5 ملین روپے، اور سالانہ چیمپئن شپ جیتنے والوں کو 3 ملین روپے دیے جائیں گے۔

ایشین اور کامن ویلتھ چیمپئن شپ، بشمول جونیئر سطح کے مقابلوں پر بھی یہی فارمیٹ لاگو ہوگا۔

نظرثانی شدہ پالیسی میں کیو اسپورٹس (اسنوکر) کے لیے بھی نئے انعامات شامل کیے گئے ہیں۔ IBSF ورلڈ اسنوکر چیمپئن شپ جیتنے والوں کو 1.5 ملین روپے، جبکہ ایشین اسنوکر چیمپئن شپ میں گولڈ میڈل حاصل کرنے والوں کو 750,000 روپے دیے جائیں گے۔

اسکواش کے کھلاڑیوں کو بھی عالمی سطح پر پذیرائی دی گئی ہے۔ برٹش اوپن جیسے معتبر بین الاقوامی ٹائٹل جیتنے والے اسکواش کھلاڑیوں کو 1 کروڑ روپے ملیں گے، جبکہ جونیئر چیمپئنز کو پچاس لاکھ کا انعام دیا جائے گا۔

پیرا اولمپکس، ڈیفلمپکس، اور بلائنڈ گیمز میں حصہ لینے والے کھلاڑیوں کے لیے بھی دفعات برقرار رکھی گئی ہیں، جن کے انعامات کو اپ ڈیٹ شدہ پرائز سٹرکچر کے مطابق ایڈجسٹ کیا گیا ہے۔ ٹیم ایونٹس میں شریک کھلاڑی اور کوچز بھی نظرثانی شدہ مالی مراعات سے مستفید ہوں گے۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!