پنڈی ٹیسٹ کا پہلا روز: پاکستان کے 4 وکٹوں پر 158 رنز

پنڈی ٹیسٹ کا پہلا روز: پاکستان کے 4 وکٹوں پر 158 رنز

پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان ٹیسٹ سیریز کے پہلے روز کا کھیل پنڈی اسٹیڈیم میں کھیلا گیا۔
پنڈی ٹیسٹ کا پہلا روز: پاکستان کے 4 وکٹوں پر 158 رنز

Webdesk

|

21 Aug 2024

پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان کھیلے جارہے پہلے ٹیسٹ میچ میں پاکستان نے پہلے روز کے کھیل کے دوران اختتام پر 4وکٹوں پر 158 رنز بنا لئے۔

پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان ٹیسٹ سیریز کے پہلے روز کا کھیل پنڈی اسٹیڈیم میں کھیلا گیا۔

قومی ٹیم کی جانب سے میچ کا آغاز صائم ایوب اور عبداللہ شفیق نے کیا تاہم عبد اللہ شفیق تیسرے اوور میں بنگلادیشی بولر حسن محمد کی گیند پر کیچ  آئوٹ ہوگئے، عبد اللہ شفیق نے 14 گیندوں پر 2 رنز بنائے اور اپنی وکٹ گنوا بیٹھے۔

 قومی ٹیم کی دوسری وکٹ 14رنز پر اس وقت گری جب کپتان شان مسعود 6 رنز بناکر لٹن داس کو کیچ دے بیٹھے اس کے بعد بابر اعظم بھی صفر پر چلتے بنے۔

16 رنز پر 3 وکٹیں گرنے کے بعد صائم ایوب اور سعود شکیل نے ذمہ درانہ بیٹنگ کی اور 98 رنز کی شراکت داری قائم کی۔

لیکن پھر 114 کے مجموعی اسکور پر صائم ایوب 56 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے جبکہ سعود شکیل نے بھی ففٹی مکمل کی۔

پہلے دن کھیل کے اختتام پر پاکستان نے بنگلادیش کے خلاف 4 وکٹ پر 158 رنز بنالیے۔ سعود شکیل 57 اور محمد رضوان 24 رنز کے ساتھ ناٹ آئوٹ ہیں۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!