پنڈی ٹیسٹ میں بنگلادیش کی تاریخی فتح، پاکستان کو 10 وکٹوں سے شرمناک شکست

پنڈی ٹیسٹ میں بنگلادیش کی تاریخی فتح، پاکستان کو 10 وکٹوں سے شرمناک شکست

پاکستانی ٹیم اپنی دوسری اننگز میں 146 رنز بناکر پویلین لوٹ گئی جبکہ بنگلہ دیش کو صرف 30رنز کا آسان ہدف دیا۔
پنڈی ٹیسٹ میں بنگلادیش کی تاریخی فتح، پاکستان کو 10 وکٹوں سے شرمناک شکست

Webdesk

|

25 Aug 2024

راولپنڈی ٹیسٹ میچ میں بنگلادیش کی ٹیم نے پاکستان کو 10وکٹوں سے شرمناک دے دی۔

پاکستانی ٹیم اپنی دوسری اننگز میں 146 رنز بناکر پویلین لوٹ گئی جبکہ بنگلہ دیش کو صرف 30رنز کا آسان ہدف دیا۔

راولپنڈی ٹیسٹ میچ کے آخری روز پاکستان نے ایک وکٹ کے نقصان پر اننگز کا آغاز کیا ہی تھا کہ قومی ٹیم کے کپتان شان مسعود انتہائی غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے صرف 5رنز بنا کر آئوٹ ہوگئے۔

بابراعظم 22، عبداللہ شفیق 37، شاہین شاہ آفریدی 2، نسیم شاہ 3، سعود شکیل، سلمان علی آغا اور محمدعلی صفر پرآئوٹ ہوگئے، محمد رضوان نے 51 رنز بنائے،  پاکستان کو بنگلادیش کے خلاف صرف 29 رنز کی برتری حاصل تھی۔

بنگلادیش کی جانب سے دوسری اننگز میں مہدی حسن میراز 4، شکیب الحسن 3 جب کہ شورف الاسلام، ناہید حسن اور حسن محمود نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!