پی سی بی کا جارح مزاج کھلاڑی پیدا کرنے کیلیے فورس بنانے کا اعلان
یہ فورس عبدالرزاق کی قیادت میں کام کرے گی، جس میں پچاس بلے بازوں کو تربیت دی جائے گی
ویب ڈیسک
|
23 Dec 2024
پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاور ہٹر بلے باز پیدا کرنے کیلیے اسٹرائیک فورس تشکیل دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پی سی بی نے سابق کرکٹر آل راؤنڈر عبدالرزاق کی سربراہی میں اسٹرائیک فورس کی تشیکل کا فیصلہ کیا ہے۔
عبد الرزاق نوجوان بیٹرز کو لمبے چھکے مارنا اور تیز کھییلنا سکھائیں گے۔ اس فورس کا مقصد ٹی 20 کیلیے باصلاحیت کھلاڑیوں کو تیار کرنا ہوگا۔
ذرائع کے مطابق پچاس نوجوان بیٹرز کو اسٹرائیک فورس کا حصہ بنایا جائے گا۔
Comments
0 comment