پی ٹی آئی جیت رہی تھی پھر اچانک نتائج رک گئے، محمد عامر کا اظہار تشویش

پی ٹی آئی جیت رہی تھی پھر اچانک نتائج رک گئے، محمد عامر کا اظہار تشویش

محمد عامر نے امید باندھے رکھنے کی تاکید کردی
پی ٹی آئی جیت رہی تھی پھر اچانک نتائج رک گئے، محمد عامر کا اظہار تشویش

ویب ڈیسک

|

9 Feb 2024

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کھلاڑی محمد عامر نے بھی انتخابی نتائج اچانک رکنے پر اپنا ردعمل جاری کردیا۔

محمد عامر نے سماجی نے سماجی رابطے کی سائٹ پر اپنے پیغام میں لکھا کہ ’پاکستان بھر میں انتخابات کے ابتدائی نتائج میں پی ٹی آئی سبقت پر ہے‘۔

انہوں نے کہا کہ اس کے باوجود ووٹنگ کے نتائج کا اچانک رک جانا باعث تشویش ہے جس سے شفافیت اور جمہوری عمل پر سوالات اٹھ رہے ہیں۔

انہوں نے لکھا کہ اب منصفانہ حل کی امید اور اپ ڈیٹس کا انتظار ہے۔

واضح رہے کہ شام پانچ بجے پولنگ کا وقت ختم ہونے کے بعد ووٹوں کی گنتی کا عمل شروع ہوا اور رات کو ایک بجے تک کسی بھی حلقے کا مکمل نتیجہ سامنے نہیں آسکا تھا جس پر سیاسی جماعتوں نے سخت تشویش کا اظہار کیا تھا۔

 

https://x.com/iamamirofficial/status/1755676823801758090?s=20

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!