پی ایس ایل 2025، مقامی کھلاڑیوں کی کیٹگریز کا اعلان

پی ایس ایل 2025، مقامی کھلاڑیوں کی کیٹگریز کا اعلان

پی ایس ایل 2025 کے لیے مقامی کھلاڑیوں کی کیٹیگریز کی تجدید کر دی گئی ہے۔
پی ایس ایل 2025، مقامی کھلاڑیوں کی کیٹگریز کا اعلان

Webdesk

|

17 Dec 2024

کراچی : ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 2025 کے لیے مقامی کھلاڑیوں کی کیٹگریز کا اعلان کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل 2025 کے لیے مقامی کھلاڑیوں کی کیٹیگریز کی تجدید کر دی گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق فاسٹ بولرحسن علی، محمد عامر بلے بازصائم ایوب اور اسامہ میر کی ڈائمنڈ سے پلاٹینم کیٹگری میں ترقی کردی گئی ہے۔

قومی ٹیم کے کپتان محمد رضوان، بابر اعظم، شاہین شاہ آفریدی اور نسیم شاہ کو پلاٹینم کیٹگری میں برقرار رکھا گیا ہے۔

اس کے علاوہعماد وسیم، شاداب خان،فخر زمان، حارث رؤف، افتخار احمد بھی پلاٹینم کیٹگری میں برقرار ہیں۔

اعلامیے کے مطابق غیر ملکی کھلاڑیوں کی رجسٹریشن کا عمل 12 دسمبر سے شروع ہوچکا ہے جبکہ پلیئرز کا ڈرافٹ 11 جنوری کو شیڈول ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!