پی ایس ایل ڈرافٹنگ، عباس آفریدی پلاٹینیم کیٹگری میں کراچی کنگز کا حصہ بن گئے

پی ایس ایل ڈرافٹنگ، عباس آفریدی پلاٹینیم کیٹگری میں کراچی کنگز کا حصہ بن گئے

لاہور میں پی ایس ایل کے کھلاڑیوں کی ڈرافٹنگ جاری ہے
پی ایس ایل ڈرافٹنگ، عباس آفریدی پلاٹینیم کیٹگری میں کراچی کنگز کا حصہ بن گئے

ویب ڈیسک

|

13 Jan 2025

کراچی کنگز نے پلاٹینیم کیٹگری میں ڈیوڈ وارنر اور دوسری پک میں ایڈم ملان  اور عباس آفریدی کو اپنی ٹیم میں شامل کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں ایچ بی ایل پی ایس ایل کیلیے کھلاڑیوں کی ڈرافٹنگ جاری ہے اور ٹیموں نے اپنے باقی رہ جانے والے کھلاڑیوں کے علاوہ اسکواڈ مکمل کرنے کیلیے پلیئرز کو پک کیا۔

پلاٹینم کیٹگری 

پلاٹینم کیٹگری کے پہلےراؤنڈمیں لاہور قلندرزنےڈیرل مچل کو پک کرلیا جبکہ کراچی کنگز نے ڈیوڈ وارنر کو پک کیا۔

پلاٹینم کیٹگری کے پہلےراؤنڈمیں ملتان سلطانز نےمائیکل بریسویل کو پک کرلیا۔ جبکہ گلیڈی ایٹرز نے مارک چیپ مین کو منتخب کیا۔

اسلام آباد یونائیٹڈ نے میتھیو شارٹ کو پہلی پک میں شامل کیا۔

پلاٹینم کیٹگری کی دوسری پک میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرزنے فہیم اشرف جبکہ کراچی کنگز نے ایڈم ملن کا انتخاب کرلیا۔

اسی طرح پلاٹینم کیٹگری کی تیسری پک میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے فن ایلن  جبکہ کراچی کنگز نے وائلڈ کارڈ کا استعمال کر کے عباس آفریدی کو ٹیم میں شامل کرلیا۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!