قذافی اسٹیڈیم اپ گریڈیشن، نیوزی لینڈ کے کھلاڑی بھی تعریف کیے بغیر نہ رہ سکے

قذافی اسٹیڈیم اپ گریڈیشن، نیوزی لینڈ کے کھلاڑی بھی تعریف کیے بغیر نہ رہ سکے

فلپس نے پچ کو عالمی معیار کے مطابق قرار دے دیا
قذافی اسٹیڈیم اپ گریڈیشن، نیوزی لینڈ کے کھلاڑی بھی تعریف کیے بغیر نہ رہ سکے

ویب ڈیسک

|

9 Feb 2025

سہ فریقی ٹیسٹ میں شاندار بلے بازی کرنے والے نیوزی لینڈ کے کھلاڑی بھی قذافی اسٹیڈیم کی تعریف کیے بغیر نہ رہ سکے۔

نیوزی لینڈ کے بیٹر گلین فلپس نے سہ فریقی سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان کے خلاف دھواں دار بیٹنگ کر کے سنچری بنائی اور اپنی ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔

میچ کے بعد گلین فلپس نے قذافی اسٹیڈیم کی تعمیر نو پر پاکستان کرکٹ بورڈ کے اقدام کو سراہا اور پچ کو عالمی معیار کے مطابق بہترین قرار دیا۔

انہوں نے کہا کہ قذافی اسٹیڈیم کی تعمیر نو پر پی سی بی نے بہترین کاوش کی ہے، اسٹیڈیم بہت خوب صورت بنا اور پچ بھی بہترین تھی۔ نیوزی لینڈ کے بلے باز نے کہا کہ ابتدا میں ایڈجسٹ ہونے میں وقت لگا مگر پھر رنز بنانا آسان ہوگیا، یہ پچ ہمارے ہوم گراؤنڈ جیسی تھی۔

انہوں نے کہا کہ جنوبی افریقہ کے خلاف میچ میں صورت حال مختلف ہوگی اس کے مطابق حکمت عملی بنائیں گے۔

فلپس نے شاہین اور نسیم شاہ کی بولنگ کی تعریف کی اور کہا کہ دونوں ورلڈکلاس بولر ہیں۔ گلین فلپس کا کہنا تھا کہ میں نے اپنی سنچری بہت انجوائے کی، میں جس نمبر پر کھیلتا ہوں اس نمبر پر بڑی اننگز کھیلنے کا موقع کم ملتا ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!