اظہر محمود کی لاٹری لگ گئی، قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مقرر
Webdesk
|
8 Apr 2024
پاکستان کرکٹ بورڈ نے سابق ٹیسٹ کرکٹر اظہر محمود کو نیوزی لینڈ کے خلاف پانچ میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے پاکستان مینز کرکٹ ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر کر دیا ہے۔ سیریز کے میچز 18 سے 27 اپریل تک راولپنڈی اور لاہور میں کھیلے جائیں گے۔
اظہر محمود نے 164 انٹرنیشنل میچوں میں پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے 162 وکٹیں حاصل کیں اور 2,421 رنز بنائے۔ اظہر محمود اس سے قبل پاکستان مینز کرکٹ ٹیم کے ساتھ 2016 سے2019 کے دوران بولنگ کوچ کی ذمہ داریاں نبھاچکے ہیں۔
وہاب ریاض کو سینئر ٹیم منیجر مقرر کیا گیا ہے۔ محمد یوسف بیٹنگ کوچ ہوں گے۔ سعید اجمل اسپن بولنگ کوچ کی ذمہ داریاں جاری رکھیں گے۔ وہ آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے گزشتہ دوروں میں بولنگ کوچ تھے۔
پاکستانی ٹیم کا سپورٹ اسٹاف ان افراد پر مشتمل ہے۔
وہاب ریاض (سینئر ٹیم منیجر) منصور رانا (ٹیم منیجر) اظہر محمود (ہیڈ کوچ) محمد یوسف (بیٹنگ کوچ) سعید اجمل (اسپن بولنگ کوچ) آفتاب خان (فیلڈنگ کوچ)، کلف ڈیکن (فزیو تھراپسٹ) ڈریکس سیئمن (اسٹرنتھ اینڈ کنڈیشننگ کوچ)، طلحہ بٹ ( انالسٹ ) ارتضی کمیل (سیکیورٹی منیجر)، رضا کچلو (میڈیا اور ڈیجیٹل منیجر)،زین مقصود (وڈیو گرافر) ڈاکٹر خرم سرور (ڈاکٹر) اور محمد عمران (میسیور )۔
اسکواڈ کا اعلان:
نیوزی لینڈ سیریز کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم کا اعلان منگل 9 اپریل کو قذافی اسٹیڈیم کے میڈیا کانفرنس روم میں دوپہر بارہ بج کر پنتالیس منٹ پر کیا جائے گا۔
Comments
0 comment