قومی ویمن کرکٹر سدرا نواز نکاح کے بندھن میں بندھ گئیں
سدرا نواز کی غیاث خان سے شادی کی تقریب لاہور میں ہوگی۔
Webdesk
|
23 Dec 2025
لاہور: پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی وکٹ کیپر بیٹر سدرا نواز کے نکاح کی تقریب لاہور میں منعقد ہوئی۔ تقریب میں قریبی عزیز و اقارب نے شرکت کی۔
قومی بیٹر سدرا نواز کا نکاح غیاث خان کے ساتھ انجام پایا۔ نکاح کی تقریب خوشگوار اور پُروقار ماحول میں ہوئی، جہاں اہلِ خانہ نے جوڑے کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
اس سے قبل سدرا نواز کی مہندی اور مایوں کی تقریبات بھی ساتھی کھلاڑیوں نے بھی شرکت کی۔
واضح رہے کہ سدرا نواز اور غیاث خان کی شادی کی تقریب آج لاہور میں منعقد ہوگی، جس میں دوست احباب اور کھیلوں سے وابستہ شخصیات کی شرکت متوقع ہے۔
Comments
0 comment