راہول ڈریوڈ بیساکھیوں پر ٹریننگ کیمپ پہنچ گئے، تصاویر وائرل

راہول ڈریوڈ بیساکھیوں پر ٹریننگ کیمپ پہنچ گئے، تصاویر وائرل

سابق کرکٹر بیساکھیوں کے سہارے ٹریننگ سیشن کے میں پہنچے، اور کرکٹر کو مفید مشورے دیئے۔
راہول ڈریوڈ بیساکھیوں پر ٹریننگ کیمپ پہنچ گئے، تصاویر وائرل

Webdesk

|

13 Mar 2025

بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق بلے باز اور سابق ہیڈ کوچ راہول ڈریوڈ انجری کا شکار ہوکر بیساکھیوں پر آگئے۔

بھارتی میڈیا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) کے 18ویں ایڈیشن میں راجستھان رائلز کے ہیڈ کوچ راہول ڈریوڈ انجری کے باوجود فرنچائز ٹیم کے ٹریننگ کیمپ پہنچ گئے۔

سابق کرکٹر بیساکھیوں کے سہارے ٹریننگ سیشن کے میں پہنچے، اور کرکٹر کو مفید مشورے دیئے۔

آئی پی ایل) 2025 کا آغاز 22 مارچ سے ہو رہا ہے جس کے لیے تمام ٹیموں کی جانب سے بھرپور تیاریوں کا سلسلہ جاری ہے۔

واضح رہے کہ راہول ڈریوڈ کی بائیں ٹانگ میں بنگلورو میں ایک کلب میچ کے دوران انجری ہوئی تھی تاہم اب وہ بہتری کی جانب گامزن ہیں۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!